فٹبال لیگ: مانچسٹرسٹی سرفہرست


لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر یو نائیٹڈ کی ویسٹ بروم کے ہاتھوں شکست کی بدولت مانچسٹرسٹی نے سیزن کے اختتام سے قبل ہی ٹرافی پر اپنا حق یقینی بنا لیا ہے ۔مانچسٹر یو نائیٹڈ کی ٹیم اپنے ہوم گراﺅنڈ پر ویسٹ بروم سے ایک صفر سے میچ ہار گئی اور اس کے نتیجے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست مانچسٹر سٹی اور بقیہ ٹیموں کے دومیان پوائنٹس کا فرق اتنا زیادہ ہوگیا کہ سیزن کے بقیہ میچوں میں اسے پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔رواں ہفتے میچوں کے بعد مانچسٹر سٹی کے اب 87 پوائنٹس ہیں جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔سٹی نے اب تک 33 میچ کھیلے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …