فیڈ کپ والڈ گروپ سیمی فائنلز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا

برلن (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) فیڈ کپ والڈ گروپ سیمی فائنلز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا ۔سیمی فائنلز میں جرمنی اور جمہوریہ چیک کی ٹیمیں سٹٹ گارٹ ،جرمنی میں مدمقابل ہوں گی جبکہ فرانس اور امریکا کے مابین میچز فرانس میں کھیلے جائیں گے ۔والڈگروپ پلے آف بھی21 اپریل سے شروع ہوں گے ۔بیلاروس اور سلوا کیہ کی ٹیمیں منسک میں پنجہ آزما ہوں گی ۔رومانیہ اور سوئٹزر لینڈ کے مابین مقابلے رومانیہ میں ہوں گے ۔آسٹریلیا اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں آسٹریلیا میں مدمقابل ہوں گی جبکہ اٹلی اور ببیلجیئم کے مابین میچز اٹلی میں ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …