پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ 11 مئی سے شروع ہوگی


لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام باکسنگ کے فرعغ کیلئے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ،پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ 11 مئی سے شروع ہوگی جس میں خواتین کی 6 ویٹ کیٹیگر یز بھی رکھی گئی ہیں ،کامیاب باکسر ز کو لاکھوں روپے انعامات دیئے جائیں گے ،اس کا فیصلہ پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈائریکٹر ایڈمسن جاوید چوہان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ،جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران اور پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔چیمپئن سے نیا ٹیلنٹ ڈھونڈ ن میں مدد ملے گی جبکہ سپورٹس بورڈ کے مطابق چیمپئن شپ میں شائقین کو دلچسپ مقابلے بھی دیکھنے کو ملیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …