عمراکمل کا اہلیہ کیلئے خوبصورت شاعری پر مشتمل نیک تمناﺅں سے بھرا پیغام

لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) کرکٹر عمر اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی شریک حیات کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت شاعری پر مشتمل نیک تمناﺅں سے بھرا پیغام جاری کیا ہے جس میں عمر نے نور بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت کے دلکش رنگ جو آپ کی وجہ سے زندگی میں داخل ہوئے ہیں انہیں کبھی زوال نہیں آسکتا ۔عمر نے مزید کہا کہ میرے دن روشن اور زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے اور اس سب کی وجہ صرف تم ہو ،سالگرہ بہت بہت مبارک ۔شاندار پیغام کے ساتھ عمر نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دونوںمیاں بیوی خوبصورت پوز دیئے بیٹھے ہیں اور ان کی بیک گراﺅنڈ میں دل کی مشکل کے غبارے بھی دونوں کے پیار کا اظہار دکھائی دے رہے ہیں ۔کرکٹر عمراکمل اور نور عمر 16 اپریل 2014 کو رشتہ اازدواج سے منسلک ہوئے اور دونوں میاں بیوی خوشگوار گھر یلو زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا مشہور گانا ‘ہے جذبہ جنون’ کی ریکارڈنگ باتھ روم میں کی: علی عظمت کا انکشاف

پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور گانے ‘ہے جذبہ جنون’ کے حوالے …