یونس خان ناراض ،کوچنگ چھوڑ کر کراچی روانہ ہوگئے


لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) یونس خان ناراض ہو کر لیول تھری کوچنگ کورس چھوڑ کر کراچی روانہ ہوگئے ۔گزشتہ سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق کپتان بطور کوچ کیرئیر بنانے کے خوااہشمند تھے ،آسٹریلوی ماہرین کی نگرانی میں ہونے والے لیول تھری کورس میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور بھی آئے ،تاہم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ناراض ہوکر واپس روانہ ہو گئے ۔اس فیصلے کی وضاحت کرنے کیلئے یونس خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے این سی اے کی جانب سے ای میل کی گئی کہ آپ کی کورس میں شرکت ہمارے لیے باعث اعزاز ہوگی ،جب یہاں پہنچا ہوں تو مجھے منیجمنٹ کے ایک سینئر رکن کا کمرہ استعمال کرنے کیلئے کہا گیا ،ان کا سامان بھی یہاں پڑا ہے ،میرے خیال میں کسی کا کمرہ بغیر اجازت استعمال کرنا میرے لیے بھی شرمندگی کا باعث بنتا ،اس لئے کورس میں شرکت کرنے کے بجائے واپس جارہا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا مشہور گانا ‘ہے جذبہ جنون’ کی ریکارڈنگ باتھ روم میں کی: علی عظمت کا انکشاف

پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور گانے ‘ہے جذبہ جنون’ کے حوالے …