لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ ) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے شعبہ(آر او ڈی) رجسٹریشن آف ڈیڈ کے ملازمین کو8ماہ گزر جانے کے بعد بھی سیلری کی ادائیگی نہیں کی جاسکی، صوبے بھر میں ملازمین کی کثیر تعداد اتھارٹی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور سیلری کی بروقت ادائیگی نہ دینے پر سراپا احتجاج بن گئی۔ میڈیا سے بات کرنے اور اس ایشو کوظاہر کرنے والے ملازمین کےخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ آر اوڈی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی دھمکی، انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیارکرلی۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ صوبا ئی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے شعبہ (آر او ڈی) رجسٹریشن آف ڈیڈ پروجیکٹ میں بھرتی ہونے والی خواتین اور مرد حضرات کو8ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی سیلری کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے۔ جس پر ملازمین کی کثیر تعداد پروجیکٹ ڈائریکٹر فیض الحسن اور انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن چکی ہے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ملازمین نے آگاہی دی ہے کہ ہمیں8ماہ سے سیلری کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔الٹا دھمکیاں دی جارہی ہے کہ اگر اس ایشو کو میڈیا پر لایا گیا پر اچھالا گیا تو آپ کے کنٹریکٹ منسوخ کردیں گے انتہائی مجبور اور لاچار ہیں اب تو جن لوگوں سے ادھا ر مانگ کر گزارا کررہے تھے۔ انہوں نے بھی ادھار دینا بند کرلیا ہے ہم اگر کسی بھی آفیسر سے اپیل کریں گے تو الٹا ہمارے خلاف شکایت کا حوالہ دےکر نوکریوں سے نکال دیاجائے گا ۔دوسری جانب پروجیکٹ ڈائریکٹر رجسٹریشن آف ڈیڈ فیض الحسن نے موقف دیا ہے کہ سیلری ایک سے 2روزمیں مل جائے گی،8ماہ کی تاخیر کے ذمہ دار اے جی آفس اور محکمہ فنانس ہیں۔ ہمارے اکاﺅنٹ آفیسر عباس روزانہ چکر لگارہے ہیں اے جی آفس والے سیلری ریلیز نہیں کررہے ہیں جبکہ ڈی جی پی ایل آر اے کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لے کر اس کو فوری حل کروادیا جائے گا۔
