مشتاق احمد کا سری لنکن ٹیم کا سپن کوچ بننے کا امکان


کولمبو(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)سابق پاکستانی لیگ سپنر مشتاق احمد کے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ بننے کا امکان پیدا ہوگیا ۔مشتاق احمد اس سے قبل انگلینڈ اور پاکستان کیلئے یہ فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔سری لنکن بورڈ اس وقت نک پوٹھاس کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ سے نئے کوچ کی تلاش میں ہے ۔سری لنکن بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ پوٹھاس کے ساتھ معاہدے ختم ہونے کے بعد نئے کوچ کیلئے تلاش جاری ہے ۔پوٹھاس نے گزشتہ سال سری لنکا کیلئے عہدہ سنبھالا تھا ۔سری لنکن بورڈ اس وقت مشکلات کا شکار ہے کیونکہ ٹیم کی پرفارمنس دن بدن تنزلی کا شکار ہے ۔بورڈ کے مطابق نئے کوچ کی تعیناتی سے ٹیم میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔سری لنکن ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں کارکردگی بھی انہتائی ناقص رہی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …