نیویارک (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)امریکہ میں کی گئی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شراب کی معمولی مقدار بھی انسانی زندگی کے دن کم کرنے کا باعث بنتی ہے ۔امریکی تحقیق کے مطابق ایک ہفتے میں پانچ سے دس شراب کے پیگ پینے والے افراد کی زندگی کے چھ مہینے ،دس سے پندرہ پیگ پینے والوں کے دوسال اور اٹھارہ سے زیادہ پیگ پینے والے افراد کی زندگی کے پانچ سال کم ہوجاتے ہیں ۔ڈاکٹر انجیلا ووڈ نے اپنی تحقیق کی روشنی میں انتباہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر الکول پینے والے افراد جیسے جیسے شراب کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں ویسے ویسے ان کی زندگی کے سال مختصر ہوتے جاتے ہیں ۔اس بات کا انکشاف انہوں نے 19 ممالک کے شراب نوشی میں مبتلا 6 لاکھ افراد کی گئی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر کیا ۔ڈاکٹر انجیلا شراب نوشی کی عادت اور اس کے زندگی پر پڑے والے اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ایک ہفتے میں 14 یونٹ سے زیادہ شراب نوشی صحت کو تباہ کرنے کے لیے کافی تھیجوکہ ہفتے میں 6 ڈرنکس کے برابر ہوتی ہے ۔
