جمادینے والی سردی اور جھلسا دینے والی گرمی سے بچیں


ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)سائنس دانوں نے خبر دار کیا ہے کہ سخت سرد موسم امراض قلب اور پھیپھڑوں میں مبتلا افراد اور حد سے زیادہ گرم موسم گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کی شرح اموات میں اضافے کا باعث بنتا ہے ۔موسم کی تبدیلی کے ساتھ معمولی نزلہ زکام یا بخار تو عام سی بات ہے لیکن ماحولیاتی آلودگی ،کمزور ہوتی اوزون تہہ اور بے موسم پگھلتے گلیشیئر سے موسمی تغیرات انسانی جانوں کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں جس کی حالیہ مثال ’ہیٹ سٹروک ‘ ہے جس نے گزشتہ موسم گرما میں صرف پاکستان میں سیکڑوں افراد کو لقمہ اجل بنا ڈالا تھا ۔سائنس جریدے ’رسک اینا لیسس‘میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں ’موسم کی تبدیلی ‘کے انسانی جسم پر اثرات کا مطالبہ کرنے والے سائنس دانوں نے آگاہ کیا ہے کہ سخت سردی اور گرمی کی لہر مختلف امراض کے شکار افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …