مسلمان کشمیری بچی کی حمایت پر کرینہ کپور کو تنقید کا سامنا


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)حال ہی میں کرینہ کپور کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ اٹھا کر مقبوضہ و کشمیر میں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 8 سالہ بچی سے اظہار یجہتی کیا تھا ۔اس تصویر کے بعد ٹوئٹر پر کچھ افراد نے کرینہ کپور خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے ایک مسلمان سے شادی کی جبکہ اپنے بیٹے کا نام بھی ایک بادشاہ تیمور کے نام پر رکھا ۔ہرش وردھن نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کرینہ کو اس حقیقت پر شرمندہ ہونا چاہیے کہ ہندو ہونے کے باوجود انہوں نے ایک مسلم سے شادی کی ،دونوں کا ایک بچہ بھی ہے جس کا نام تیمور ایک ظالم مسلم بادشاہ پر رکھا گیا ۔فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ میں ان کی ساتھی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس نفرت انگیز الفاظ پر منہ توڑ جواب دیا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ آپ کو اپنی موجودگی پر شرمندہ ہونا چاہیے ،خدا نے آپ کو دماغ دیا جس میں آپ نے نفرت بھرنے کا انتخاب کیا ،اور منہ دیا جو غلاظت سے بھر دیا ۔آپ بھارت اور ہندﺅں کے لیے باعث شرم ہیں ۔اس سے پہلے ثانیہ مرزا نے بھی اس بچی کے ساتھ اظہار یجہتی کیا تو انہیں پاکستانی ہونے کا طعنہ دیا گیا ۔آٹھ سالہ بچی سے اجتماع زیادتی اور قتل کا یہ واقعہ رواں برس جنوری میں پیش آیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …