پاکستان کی بھارت سے کشیدگی کی بنیادی وجہ کشمیر ہے:دفتر خارجہ

اسلام آباد(میڈیا پاکستان)پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت سے تعلقات میں کشیدگی کی بنیادی وجہ کشمیر ہے ، ترجمان دفتر خارجہ(foreign office) نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا مایوس کن ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ہمیشہ پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ہے ، کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جائز ہے ، قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر ظلم کر رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر بھارت کی جانب سے پرچم جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ ہندو دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں ، بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین بھی استعمال کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کے معاملے پر بھارت سے مثبت جواب موصول نہیں ہوا ، حکومت پاکستان ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی افغان حکام سے ملاقات میں دونوں طرف کے حکام نے مل کر دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے پر اتفاق ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …