کامیڈین ببوبرال کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے


لاہور(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) سٹیج ،ٹی وی ،فلم انڈ سٹری کے نامور کامیڈین و مزاحیہ اداکار ببو برال کی ساتویں برسی آج منائی جائے گی ۔شوبز کی دنیا میں ببوبرال کے نام سے شہرت پانے والے کامیڈین کا اصل نام ایوب اختر تھا ۔1982 ءمیں گوجرانوالہ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا ۔بعدازاں لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے لاہور اوپن ائیر تھیٹر کے ڈراموں میں کام کیا ۔انہیں اصل شناخت 1986 ءمیں ناہید خانم کے سٹیج ڈرامہ ”سن بابا سن“ سے ملی ،جس میں انہوں نے ڈھولکی والے کا کردار ادا کیا ۔تین عشروں پر میحط فنی زندگی میں ببوبرال نے اداکاری کے علاوہ سٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایت کاری بھی کی ۔ان کے لکھے ہوئے سٹیج ڈرامہ ”شرطیہ مٹھے “ نے بے پناہ شہرت حاصل کی ۔ان کے دیگر مقبول ڈراموں میں ”بابا ڈانگ “ ،سوئے لال “ عاشقو غم نہ کرو “ ” کچھ نہ کہو“،ان ٹائم “بھی تھے اور انہوں نے اپنا البم ” بیتیاں رتاں “ بھی ریلیز کیا ۔بھارتی ٹی وی کے مشہور ہنسی کے مقابلے ”گریٹ انڈین لافٹر چیلنج “ میں بھی ببوبرال نے اپنے فن کا لوہا منوایا ۔زندگی کے آخری چند برس انہوں نے بیماری کی حالت میں گزارے ،وہ جگر کے کینسر گردوں اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ان کا انتقال 15 اپریل2011 ءکو لاہور میں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …