تین بھارتی اور دو پاکستانی فلمیں رنگ جمانے میں ناکام


لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92 نیوز) گزشتہ اور رواں ہفتے ریلیز ہونے والی تین نئی بھارتی فلمیں بری طرح فلاپ ہوگئیں جبکہ ان میں دونئی پاکستانی فلمیں بھی شامل ہیں ۔بھارتی فلاپ فلموں میں ”بلیک میل ، مسنگ اور اکتوبر “ شامل ہیں جبکہ پاکستانی فلموں میں پنجابی فلم عشق دی جنگ اور اردو فلم کیک شامل ہیں ۔مارچ اور اپریل میں فلاپ ہونے والی فلموں سے لاہور و کراچی کے سیمناﺅں کو بھاری مالی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا ۔رواںسہ ماہی میں صرف ایک ہندوستانی فلم ”باغی ٹو“ کی کامیابی نے سیمناﺅں کو منافع کماکر دیا مگر دیگر فلموں کے فلاپ ہونے سے حالات تشویشناک ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …