ہالی وڈ فلم ”جراسک ورلڈ فالن کنگڈم “ کا نیا ٹریلر جاری


لاس اینجلس (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) ڈائنوساردنیا پر راج کرنے آگئے ،نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔خوف اور دہشت کی علامت تصور کئے جانے والے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گرد گھومتی شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈ ونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ”جراسک رولڈ ‘ ‘ کے سیکوئل ’جراسک ورلڈ فالن کنگڈم ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔اس سنسنی خیز فلم کو جے اے بیونانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایک بار پھر کرس پریٹ ،برائس ڈلاس ہاورڈ اور جیف گولڈ بلم اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ ،ٹوبی جونز ،ریف اسپال ،جسٹس اسمتھ ،ڈینیئالا پلیڈا ،ٹیڈ ولین، گیریلڈین چیلپن اور جیمز کرومویل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …