کئی ڈراموں کی آفرز مگر معیاری کام پہلی ترجیح ہے ،نادیہ خان


لاہور (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) معروف اداکارہ نادیہ خان نے میڈیا 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال بعد ٹی وی ڈراموں میں کام کی حامی بھرلی میرے ڈراموں کو ماضی کی طرح اب بھی شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے جس سے بے حد خوش ہوں انہوں نے کہا کہ ویسے تو ابتک چار ڈرامے آن ائر ہیں لیکن ڈرامہ سیریل زن مرید کو شائقین کی جانب سے بے حدپذیائی مل رہی ہے ،اگر ڈراموں میں بامقصد اور معلوماتی موضوعات شامل کئے جائیں تو ناظرین کو تفریح کے ساتھ اپنے مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی ۔نادیہ خان کے مطابق ان کو ڈامہ ڈائریکٹرز کی جانب سے مزید ڈراموں کی آفر زمل رہی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ میرا مقصد رتعداد سے زیادہ معیار کو ترجیح دینا ہے اس لئے سوچ سمجھ کر ہی ان پراجیکٹس کو سائن کرتی ہوں تاکہ میرے پرستار ہمیشہ کی طرح اب بھی مجھے اور میرے کام کو سراہا سکیں ،انہوں نے کہا کہ جوکہانی ڈرامہ شائقین دیکھنا چاہتے ہیں پرودسرز اور ڈائریکٹرز بھی اس کے مطابق ہی کام کرتے ہیں جبکہ ہمیں بھی حقیقت کے قریب ڈراموں میں کردار نبھاکر اچھا محسوس ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …