تازہ ترینشوبز

گلوکار عارف لوہا ر عید الفطر کے بعد لندن جائیں گے


لاہور(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) نامور پاکستانی گلوکار عارف لوہار عید الفطر کے بعد لندن روانہ ہوں گے ۔بتایا گیا ہے کہ عارف لوہار مختلف شہروں میں منعقدہ چھ شوز میں پرفارم کریں گے جس کی ابتدائی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔عارف لوہا ر نے اپنے دورہ لندن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے باہر جس بھی ملک میں گیاہوں ہمیشہ پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کیا ہے اور یہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی بھی کام نہ کروں جس سے میرے ملک پاکستان کی عزت پر کوئی حرف آئے ۔

Back to top button