کرکٹر فواد عالم کی حمایت میں سوشل میڈیا پر طوفان برپا


کراچی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور ایک مرتبہ فواد عالم کے قومی ٹیم سے اخراج پر ٹوئٹر پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اوسط اور بہترین فٹنس کے حامل فواد عالم کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں انتخاب کے لیے نظرانداز کردیا گیا ہے ۔مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم کو مڈل آرڈر میں تجربہ کار بلے بازوں کی ضرورت تھی جس کے پیش نظر دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 32 سالہ فواد عالم ایک مضبوط امیدوار نظر آتے تھے ۔فواد عالم کو ایک مرتبہ پگر قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر ٹوئٹر پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار سے سوموٹو ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کردیا ۔اسد ہاشم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ فواد عالم کی ٹیم میں واپسی کا واحد راستہ صرف ایک ہے کہ اگر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اس معاملے کا نوٹس لیں ۔اس معاملے پر لوگ چیف سلیکٹرانضمام الحق کے بھیتجے امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر بھی نالاں نظر آئے اور کچھ لوگوں نے فواد عالم کے ڈومیسٹک ایوریج کا مام کی اوسط سے موازنہ بھی کیا ۔کرکٹ کے مشہور تجریہ کار مرزا اقبال نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر قومی ٹیم کا انتخاب پسند اور نا پسند کی بنیاد پر ہوتا ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ کے انعقاد کا کیا فائدہ ؟ کرکٹ کے غیر ملکی تجزیہ نگار ڈ ینس فریڈ مین بھی اس معاملے پر تبصرہ کیے بنا رہ نہ سکے اور انہوں نے فواد عالم کے قومی ٹیم سے اخراج پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …