پاکستانی بیوی یا افغان کرکٹ ٹیم ،محمد شہزاد کیلئے کڑاامتحان

Afghanistan player Mohammed Sehzad during interview with The Indian Express at IS Bindra PCA stadium in Mohali. Express Photo by kamleshwar singh
کابل (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)افغانستان کرکٹ کیلئے سب سے زیادہ ٹوئنٹی 20 رنز بنانے والے وکٹ کیپر و او پننگ بیٹسمین محمد شہزاد کو افغان کرکٹ بورڈ نے نئی مشکل میں ڈال دیا ہے جو ان پر پاکستان میں کلب میچ کھیلنے پر پہلے ہی تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کر چکا ہے ۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عاطف مشال نے پاکستان جانے اور کلب کرکٹ کھیلنے پر تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کے بعد ان کیلئے نئی مشکل کھڑی کرتے ہوئے انہیں فیملی سیمت پاکستان سے افغانستان متتقل ہونے کیلئے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا ہے ۔افغانستان کرکٹ کے چیئرمین نے محمد شہزاد کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ فیملی کے ہمراہ پاکستان چھوڑ کر افغانستان منتقل نہ ہوا تو اس کا نہ صرف افغانستان کرکٹ بورڈ سے معائدہ منسوخ کردیا جائے گا بلکہ اسے کسی اور لیگ میں کھیلنے کیلئے این او سی بھی نہیں دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …