ایرون فنچ نے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت میںدلچسپی ظاہر کردی


سڈنی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ نے ٹیم کی کپتانی میں دلچسپی ظاہر کردی ۔فنچ نے کہا کہ اگر سلیکٹرز نے ان پر اعتماد کا اظہار ظاہر کیا تو وہ ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ایرون فنچ نے کہا کہ بال ٹمپرنگ سکینڈل کے بعد سے آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور ٹیم نے آئندہ جون میں انگلینڈ کا دورہ بھی کرنا ہے ۔اس کے علاوہ ستمبر میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے دبئی بھی جائے گی ۔ایرون فنچ اس سے قبل ٹی 20 میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں ۔آسٹریلوی ٹیم اس وقت بال ٹمپرنگ سکینڈل کی وجہ سے شدید دباﺅ کا شکار ہے اور اس سے نکلنے کیلئے ایک مضبوط قیادت کی ضرورت ہوگی ۔ایرون فنچ اس وقت آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کیلئے ہر طرح کی ذمہ داری نبھانے کو تیار ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …