باﺅلنگ ایکشن ،محمد حفیظ کی قسمت کا فیصلہ کل ہوگا


اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے باﺅلنگ ایکشن پر پابندی کا شکار آف سپنر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ۔محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کل انگلینڈ کی لف بورویونیورسٹی میں ہوگا ۔محمد حفیظ کیرئیر میں کئی مرتبہ باﺅلنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا ،جس کے بعد2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا اور نومبر میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے باﺅلنگ پر پابندی عائد کردی ۔محمد حفیظ 50 ٹیسٹ میچز میں 52،200 وکٹیں حاصل کرنے والے حفیظ کو 2014 سے باﺅلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے ۔حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اسی سال دسمبر میں انہیں باﺅلنگ سے معطل کردیا گیا تھا تاہم آزادانہ جائزے کے بعد اپریل 2015 میں ان کے ایکشن کو درست قرار دے کر باﺅلنگ کی اجازت دے دی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …