بری امپائرنگ پر کیون پیٹرسن نالاں


نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)سابق انگلش کرکٹر کیوین پیٹرسن پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے بعد (آئی پی ایل) میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جہاں انہوں نے کھلاڑیوں کے کیر ئیر تباہ کرنے والے ایک ایسے کام کی نشاندی کی ہے جو پی ایس ایل تھری میں بھی ہوتا رہا جس پر بی سی سی آئی کیساتھ ساتھ پی سی بی بھی پریشان ہوجائے گا ۔کیون پیٹرسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا بگ بیش لیگ ،پاکستان سپر لیگ اور اب انڈین پریمیرلیگ میں ہونے والی امپائرنگ کا معیار انہتائی خراب ہے !اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ! یہ لوگ کیرئیر تباہ کر سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …