فیفا نے فنڈ ز کا یقین دلا دیا : فیصل صالح حیات


لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) سید فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ فیفا نے تین برسوں کے رکے ہوئے فنڈ ز دینے کا یقین دلایا ہے ،ادارہ ہمیں 43 لاکھ ڈالرز دے گا ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل صالح حیات کا کہنا تھا کہساف کی سطح کے 3 ٹورنامنٹس کی میزبانی ملنا بڑی کامیابی ہے ،فیفا کی رقم کا زیادہ حصہ کھلاڑیوں پر خرچ کیا جائے گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل چیلنج کپ 21 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا اس کی انعامی رقم 5 لاکھ سے 25 لاکھ روپے کی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلی الاﺅنس سوڈالرز سے بڑھاکر دو سوڈالرز کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …