کینبرا (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) کامن ویلتھ گیمز رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں ۔اختتامی تقریب کے موقع پر سٹیڈ یم روشنیوں سے نہا گیا ۔میزبان ملک آسٹریلیا نے 80 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔رنگارنگ تقریب میں گلوکوروں اور فنکاروں نے بہترین پرفارمنس پیش کی ۔میڈلز ٹیبل پر آسٹریلیا سرفہر ست رہا ۔آسٹریلیا نے مجموعی طور پر198 میڈلز جیتے ۔انگلینڈ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر رہا ۔پاکستان کا1 گولڈ ،4 برونز میڈل کے ساتھ 24 واں نمبر رہا ۔اختتام پر تمام ملکوں کی ٹیموں نے اپنے پرچم کیساتھ سٹیڈیم کا چکر لگایا ۔
