بیڈ منٹن کھلاڑی سائنہ کا گولڈ میڈل


گولڈ کوسٹ (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بھارت کی معروف بیڈمنٹن کھلاڑی سائنہ نہوال نے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت لیا ۔ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں انہوں نے ہم وطن حریف وینکا تا پسر لاکو با آسانی 2-0 سے شکست دی ۔مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ملائیشیا کے چانگ وائی لی نے بھارت کے سری کانتھ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی اور سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔دوسری طرف گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد سائنہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں ہم وطن کھلاڑی سے فائنل کھیلنا زندگی کا یادگار لمہ تھا ۔وینکا نے بہتر پرفارم کیا تاہم بدقسمتی ہے وہ نہ فتح حاصل نہ کر سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …