پاکستان سپر کبڈی لیگ : یکم مئی کو افتتاحی تقریب


لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) پاکستان کی تاریخ کی پہلی کبڈی لیگ سپر کبڈی لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں سری لنکا ،ایران اور بنگلہ دیش سمیت 10 ملکوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے ۔سپر کبڈی لیگ کی افتتاحی تقریب یکم مئی کو منعقد ہوگی جس کے بعد 2 سے 10 مئی تک لاہور میں لیگ کے سنسنی خیز میچز کا انعقاد ہو گا ۔لیگ کے میچز لاہور میں منعقد ہوں گے جس میں آٹھ ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ میں مزید 2 ڈرافٹ کا 23 اپریل کو ہوگا ۔لیگ کا میزبان لاہور ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …