ہالی وڈ فلم ”ڈارک کرائمز“ 11 مئی کو ریلیز ہوگی


نیویارک(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)یوں تو ہالی وڈ کے معروف کامیڈی ایکٹر جم کیری اکثر لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں تاہم اب وہ ایک سنجیدہ کردار میں پراسرا ر قتل سلجھاتے دکھائی دے رہے ہیں ،اسیسلسلے میں ہالی وڈ کی نئی تھرلر ڈرامہ فلم ڈراک کرائمز کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ہدایتکار الیگز ینڈ روس ایوراناس کی اس فلم کی کہانی ایک بزنس مین کے قتل کے گرد گھوم رہی ہے جس کی موت کا طریقہ کا ایک ناول میں تفصیل کی تحریر کیا گیا ہوتا ہے اور سالوں بعد بزنس مین کا قتل بھی ناول کے مرکزی کردار کی طرح ہوجاتا ہے ۔اس قتل کے زار سے پردہ اٹھانے کیلئے نہایت ذہین اور ماہرایجنٹ کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …