نوازشریف کی جنگ اس وقت عدلیہ کے ساتھ چل رہی ہے، خورشید شاہ

سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کبھی عدلیہ پر حملہ نہیں جب کہ اس وقت نوازشریف کی عدلیہ کے ساتھ جنگ چل رہی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں بس ایک جماعت میں بحران ہے اور میاں صاحب اپنی عقلمندی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھ رہے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب کے ساتھ ووٹ کے تقدس کی پامالی نہیں ہوئی، نوازشریف نے کئی بارکہا کہ عدالتوں کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے، نوازشریف کی جنگ اس وقت عدلیہ کے ساتھ چل رہی ہے جب کہ ہم 1977 سے عدلیہ کا سامنا کرتے آرہے ہیں اور پیپلزپارٹی نے کبھی عدلیہ پرحملہ نہیں کیا۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جب پارلیمنٹ کو خطرہ تھا تو پیپلزپارٹی سسٹم کو بچانے کے لیے آئی لیکن (ن) لیگ خود پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہٹ گئی تھی،
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نیب کے اوپر نگرانی کرے گی اور نیب کو اپنا فیصلہ بروقت دینا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کا چناؤ بہت اہم ذمےداری ہے اور یہ تقرری کا عمل اکتوبر میں مکمل ہونا ہے جب کہ بطوراپوزیشن لیڈربہتراورغیرمتنازع شخص کی تلاش میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …