نواز الدین صدیقی کی منٹو کانز فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی


پیرس (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بھارتی اداکارہ اور ہدایت کار نندتا داس کی افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم منٹو کو کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔فلم میں بالی وڈ اداکارہ نواز الدین صدیقی منٹو کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔بالی وڈ فلم منٹو ریلیز سے قبل ہی بین الاقوامی سطح پر ناقدین کی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہے ۔فلم کی ہدایت کارہ نندتا داس نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر مداحوں کے خبروں کو شیئر کیا ۔نندتا داس نے فیس بک پیغام میں لکھا کے فلم بنانے میں انہیں 7 سال عرصہ لگا ہے اور وہ کانز فلم فیسٹیول میں فلم کی شرکت پر بہت پرجوش ہیں ،مجھے فیسٹیول میں عوام کی پذئرائی کا شدت سے انتظار رہے گا ۔میرے لئے یہ فلم انہتائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کو بنانے میں مجھے بہت قربانیاں دینا پڑی ہیں ۔اداکار نواز الدین صدیقی نے بھی فلم کے کانز فیسٹیول کیلئے سلیکٹ ہونے پر اپنے مداحوں کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ منٹو کا کردار ان کی زندگی کا ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔فلم میں سعادت حسن منٹو کی زندگی کے1946 سے1952 کے عرصے کو پردے پر دکھایا جائے گا ۔71 وے میں بہت سے لوگوں نے محنت کی ہے ۔کانز فلم فیسٹیول آئندہ ماہ منعقد ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …