کرینہ ،سونم ،سوارا”ویردی ویڈنگ “ کے پروموشنل گانے میں دکھائی دینگی


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ،سونم کپور ،سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسا نیا فلم ”ویردی ویڈنگ “ کے پروموشنل گانے ”تعریفاں (TAREEFAN)میں اکٹھے دکھائی دیں گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور نے انسٹا گرام پر فلم کے پروموشنل گانے کی عکسبندی کے موقع پر کرنیہ کپور ،کوریو گرافر فرح خان اور گلوکار بادشاہ کیساتھ لی گئی تصویر شیئر کی ہے جبکہ گانے میں اداکارہ سوار بھاسکر اور شیکھا تلسانیا بھی دکھائی دیں گی ۔یہ گانا گلوکار بادشاہ نے گایا اور فرح خان نے ڈانس کوریوگرافی دی ہے ۔ہدایتکار ششنا نکا گھوش کی فلم ”ویردی ویڈ نگ “ یکم جون کو ریلیز کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …