ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بالی وڈ اداکار سنی دیول اور پریٹی زنٹا کی ایکشن کامیڈی فلم ”بھیاجی سپرہٹ “ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ،اب یہ فلم رواں سال 14 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار نیرج پاٹھک کی فلم ”بھیاجی سپرہٹ “ رواں سال عید پر ریلیز کی کانی تھی لیکن اب یہ فلم 14 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکار سنی دیول اور پریٹی زنٹا15 سال کے بعد اکٹھے سکھائی دیں گے ۔فلم کی کاسٹ میں اداکار سنی دیول ،پریٹی زنٹا ،ارشد وارثی ،متھن چکر ابورتی ،امیشا پاٹیل ،شریاس تلپا ڑے شامل ہیں ۔
