امریکا کا حزب المجاہدین کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا مایوس کن، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 5 روز کے دوران 6 کشمیریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کیا گیا۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کو قید کردیا گیا ہے، مقید حریت قیادت کو جان بچانے والی دوائیں بھی فراہم نہیں کی جارہیں۔
نفیس زکریا نے کہا کہ امریکاکیجانب سےحزب المجاہدین کودہشتگرد تنظیم قرار دینا مایوس کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہمینہ جنجوعہ کے دورہ افغانستان میں سیاسی رابطوں، افغان مہاجرین کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ دورے میں تجارت اوردیگرپاک افغان امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا، افغانستان اور پاکستان نے مل کردہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کھل کر سی پیک کی مخالفت کی،کوئٹہ دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث ہے۔
نفیس زکریا نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے بھارت کے بلوچستان لبریشن آرمی سے روابط کا اعتراف کیا ، جب کہ بھارت کی جانب سے کی گئی پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کو ہر فورم پر اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …