لاہور(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)معروف اداکارہ عرواحسین نے معروف برانڈ کیلئے فوٹو شوٹ کرایا لندن میں ہونے والے فوٹو شوٹ میں اداکارہ عروا حسین کی سٹائلنگ میک اب عامر نوید اور عدنان قاضی نے اداکارہ ان دنوں معروف برانڈ ز کیلئے ماڈلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے تیار ہونے والے ٹی وی اشتہارات میں بھی ماڈلنگ کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق بہت جلد اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ اکٹھے فلم میں بھی کام کرتی نظر آئے گی ۔
