Kolkata: Journalist Boria Majumdar with Indian cricket team’s captain Virat Kohli, Cricket Association of Bengal (CAB) President Sourav Ganguly and other dignitaries during the launch of his book ‘Eleven Gods and a Billion Indians’ in Kolkata on April 7, 2018. (Photo: Kuntal Chakrabarty/IANS)
ممبئی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)آسٹریلیا کے سابق کپتان آئن چیپل نے ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈ ولکر سے بڑا میچ وننگ کھلاڑی قراردیدیا ۔انہوں نے کہا بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی سنچری بتا رہی ہیں کہ وہ کتنے اچھے کھلاڑی ہیں ۔2014 ءمیں آسٹریلیا کے دورے کے دوران ایلڈیلیڈ کی دوسری اننگز میں کوہلی نے جس طرح کی اننگز کھیلی میں وہ زندگی میں نہیں دیکھی ۔انہوں نے ڈیوڈ وارنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اننگز دیکھ کر خوشی ہوتی تھی ۔انہیں 12 ماہ کرکٹ کے میدانوں میں نہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ۔دورہ انگلینڈ میں ویرات کوہلی کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے ۔انگلش کنڈیشن میں جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈسے بہتر باﺅلر کوئی بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو اپنی بہترین کارکردگی سے ٹیم کو جیت دلوائے ۔برائن لارا نے سی لنکا کے خلاف سیریز میں 600 رنز بنائے لیکن ان کی ٹیم کو اس سیریز میں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔کوہلی اپنے کرئیر میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ نے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔