کمروں سے سرنج برآمد:2 بھارتی ایتھلیٹس کو مقابلوں سے نکال دیا گیا


گولڈ کوسٹ (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)کامن ویلتھ فیڈ ریشن نے دو بھارتی ایتھلیٹس کو قانون کی خلاف ورزی پر مقابلوں سے نکال دیا ۔ٹرپل جمپنگ میں بھارت کی نمائندگی والے راکیش بابو اور دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لنے والے عرفان کو لوتھم تھوڈی کے کمروں سے سرنج برآمد ہونے پر انہیں مقابلوں سے نکالا گیا ۔کامن ویلتھ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس کو ’نونیڈل ‘پالیسی کی خلاف ورزی پر گیمز ولیج سے نکال دیا گیا جب کہ ان کے ایکر یٹیشن کارڈز بھی معطل کردیئے گئے ہیں ۔فیڈریشن حکام کامزید کہنا ہے کہ دونوں بھارتی ایتھلیٹس کسی مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے اور انہیں دستیاب فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا ۔یاد رہے کہ راکیش بابو کو 14 مارچ کو ہونے والے ٹرپل جمپنگ مقابلے کے فائنل میں حصہ لینا تھا جب کہ عرفان ٹھوڈی نے اتوار کو ہونے والی 20 کلو میٹر ریس میں 13 ویں پوزیشن حاصل کی تھی ۔کامن ویلتھ فیڈریشن کے صدر لیوس مارٹن کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے عملے نے راکیش بابو اور عرفان تھوڈی کے کمرے کی صفائی کے دوران انجکشن برآمد کیا کہ آسٹریلین اسپورٹس اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی کے حکام نے بھی راکیش بابو کے بیگ کی تلاشی کے دوران سرنج برآمد کی ۔فیڈریشن کے صدر کا مزید کنا تھا کہ فیڈریشن کورٹ نے دونوں ایتھلیٹس کو قصور وار قرار دیا جب کہ دونوں ایتھلیٹس کی جانب سے سرنج رکھنے یا اس کی معلومات سے متعلق انکار میں کوئی ٹھوس وزن نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …