گولڈ کوسٹ سیمز ید 5 افریقی ایتھلیٹ لاپتہ ،تعداد13 ہوگئی


کوئنز لینڈ (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز)کیمرون کے 8 کھلاڑیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد کامن ویلتھ گیمز سے مزید 5افریقی ایتھلیٹ بھی لاپتہ ہوگئے ہیں ۔آسٹریلین ریاست کوئنز لینڈ میں جاری کولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز کے منتظمین نے تصدیق کی کہ روانڈ اور یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹس لاپتہ ہوگئے ہیں جبکہ سیرالیون سے تعلق رکھنے والے 2اسکواش کے کھلاڑی بھی لاپتہ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹوڈ یوڈ گریوم برگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم معاملے کو بہت احتیاط سے دیکھ رہے ہیں ،ہمارے پاس ان تمام لوگوں کے لیے سروس ہے جن کے پاس اس ملک میں رہنے کے لیے قانونی ویزا موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ مسئلہ صحیح ثابت نہیں ہوتا اس وقت تک ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ایتھلیٹ ویزا ختم ہونے کے بعد بھی روکتے ہیں یا نہیں اور آیا وہ پناہ گزین کی درخواست تو نہیں دیتے ،ہمیں صورتحال کا بغور جائزہ لینا ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ایتھلیٹس کی کھوج لگانے میں ٹیموں کی مدد کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …