ممبئی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اس وقت غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں ،جب ٹوئٹر پر انہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے ایک کارکن نے بھارتی نہ ہونے کا طعنہ دیا ۔گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور بہیمانہ قتل کے خلاف ٹوئٹر پر غم وغصہ کا اظہار کیا تھا ۔جس پر بی جے پی کے سوشل میڈیا کو آرڈ ینیٹر کیچو کنان نے جواب دیا کہ میڈم کس ملک کی بات کررہی ہیں،آپ نے تو خود ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کی ہے ،تو اب آپ بھارتی نہیں رہیں ۔ثانیہ مرزا ،کیچو کنان کی اس ٹوئیٹ پر سیخ پا ہوگئیں ۔
