افغانی شفیق اللہ نے فرسٹ کالس میں تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی


کابل (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) افغانستان کے ایک فرسٹ کلاس میچ میں بیٹسمین شفیق اللہ نے تیز ترین ڈبل سنچری جڑ دی ۔انہوں نے یہ ڈبل سنچری الوکزے احمد شاہ ابدالی ٹورنامنٹ کے میچ میں سکور کی ۔کابل ریجن کے کپتان شفیق اللہ جب بیٹنگ کے لیے آئے تو اس وقت ان کی ٹیم کا اسکور 3 وکٹ پر 54 رنز تھا ۔انہوں نے89 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 22 چھکوں اور 11 چوکوں کی مددسے دھواں دار ڈبل سنچری سکور کی اور ناقابل شکست رہے ۔اس سے قبل فرسٹ کلاس میں تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کرنے کا ریکارڈ بھارتی روی شاستری کے پاس تھا ، انہوں نے ممبئی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بروڈا کے خلاف 123 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی ۔2016 ءمیں انگلش کاونٹی گلیمورگن کی جانب سے کھیلے ہوئے اینیورن ڈونلڈ نیڈ ربی شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 123 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی اور مشترکہ طور پر روی شاشتری کا ریکارڈ شیئر کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …