لاہور، اتائی ڈاکٹر کےغلط ٹیکہ لگانے پر خاتون جاں بحق

اہم ترین(میڈیا 92نیوز)لاہور کے علاقے کاہنہ میں اتائی ڈاکٹرکےغلط انجکش لگانےسےخاتون جاں بحق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کے شوہر شہزادنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتائی ڈاکٹرنےبیوی کومعمولی بخارپرانجکشن لگایا جس سے اس کیحالت غیرہوگئی جس کے بعد اس کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا مگر دوران منتقلی وہ دم توڑگئی۔


پولیس کے مطابق اتائی ڈاکٹرکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق لاہور ،اوکاڑہ اور راولپنڈی میں عطائیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کےدوران ستاون اڈے سیل کردیے گئے۔ ان میں اوکاڑہ میں اٹھائیس،راولپنڈی میں انیس اورلاہورمیں دس اڈے شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق صوبےبھرمیں ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …