کراچی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)مقبوضہ کشمیر میں ننھی آصفہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے بھارت سمیت پورے پاکستان کولرزا کر رکھ دیا ہے ۔سابق قومی کرکٹ شاہد آفریدی نے ننھی آصفہ کے ساتھ ہونے والے ہولناک واقعے پر شدید مذت کرتے ہوئے بالی وڈ سٹار فرحان اختر کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی ہے جس میں فرحان اختر نے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ تصور کیجئے 8 سالہ بچی کے دماغ میں کیا چل رہا ہوگا ۔اگر آپ آصفہ کیلئے انصاف کا مطالبہ نہیں کرتے تو آپ کچھ نہیں ہیں۔
