نئی نسل ملک کے محفوظ مستقبل کی ضامن ہے: شہباز شریف

(میڈیا پاکستان) سکالرشپ پرپچیس طلبہ اور پانچ سرکاری افسران یونیورسٹی آف استنبول جائیں گے، وفد کے اعزاز میں ماڈل ٹاون میں تقریب، وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کے ارکان میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے، ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کی پالیسی کو فروغ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاون میں مختلف یونیورسٹیز کے پچیس طلبہ اور پانچ افسران سکالرشپ پر یونیورسٹی آف استنبول جا رہے ہیں جن کے اعزازمیں تقریب کا اہتمام کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف مہمان خصوصی تھے، میاں شہبازشریف نے کہا کہ ترکش زبانی سیکھنے کیلئے جانے والے وہاں پاکستان کا نام روشن کریں، نئی نسل ملک کے محفوظ مستقبل کی ضامن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کبھی کسی سفارش کو قبول نہیں کیا، ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کےعملے کی بھرتی کے حوالے سے سفارش آئی لیکن منع کر دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو ایسا ملک بنانا ہے جہاں غریب کو امیر کے برابر سہولتیں میسر ہوں، میاں شہبازشریف نے تقریب میں بتایا کہ وہ سیاسی صورتحال پر جلد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …