(میڈیا پاکستان ) ایل ڈی اے شعبہ کمرشلائزیشن اینڈ ریکوری نے نیو گارڈن ٹاون میں بلیک سٹون سکول آف لا ، پی آئی پی ایف اے چارٹر اکاونٹینٹس سمیت غیر قانونی کمرشل استعمال پر آٹھ عمارتوں کو سربمہر کردیا ۔
ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشلائزیشن نے گارڈن ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کمرشل استعمال پر آٹھ عمارتوں کو سربمہر کردیا ۔
ایل ڈی اے کی جانب سے سربمہر کی گئی عمارتوں میں بلیک سٹون سکول آف لا ، پی آئی پی ایف اے چارٹر اکاونٹنٹس اور ایک سو تین گارڈن ٹاون سمیت گھریلو بلڈنگز شامل ہیں ، ڈائریکٹر کمرشلائزیشن اقبال فرید ملک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ اسد اللہ نے عملے اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی ۔
ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر عمارتوں کے کمرشل استعمال پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ۔
