چوہدری نثار نے آئندہ تین سے چار ماہ کو ملکی سیاست میں اہم قرار دے دیا

روالپنڈی : چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تین سے چار ماہ ملکی سیاسی تاریخ کے حوالے سے اہم ترین ہیں، ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے۔
چوہدری نثار کا مزید کہناتھا کہ انسان کی عزت عہدوں سے نہیں بلکہ کردار سے ہوتی ہے، حلقے کے ترقیاتی کام نہیں رکیں گے۔ تمام ناظمین کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے جلد سے جلد مکمل کئے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق ناظم راجہ طارق محمود کے گھر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر داخلہ ان کے بڑے بھائی راجہ بشیر مرحوم کی تعزیت کیلئے ان کے گھر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …