فنڈز منظور نہ ہونے پر باب پاکستان کا منصوبہ پھر کھٹائی میں پڑگیا

لاہور(میڈیا92نیوز)منصوبے کو دو فیز میں تقیسم کیا گیا اور اس پر مجموعی طور پر 4ارب سے زائد لاگت آئےگی
پنجاب حکومت کی جانب سے80کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری نہ دینے کے باعث باب پاکستان کی تعمیر نو کا منصوبہ دوبارہ کھٹائی میں پڑگیا۔ پی ایچ اے نے حکومت کو رواں مالی سال کے دوران 80کروڑ جاری کرنے کی سمری بھجوائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے فنڈز موجود نہ ہونے کا کہہ کر سمری مسترد کردی ہے جس پر پی ایچ اے حکام 80کروڑ سے کم فنڈز کی سمری دوبارہ بھجوانے پر غور کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ منصوبے کو دو فیز میں تقیسم کیا گیا اور اس پر مجموعی طور پر 4ارب سے زائد لاگت آئےگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری مسترد ہونے سے منصوبہ نہیں روکا جائے گا، کم فنڈز کی سمری منظور کرائی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …