تازہ ترین

ایل ڈی اے افسران تقرروتبادلے، خرم یعقوب کوڈائریکٹر ریونیو کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا

لاہور(میڈیا92نیوز)قاسم عباس بھٹی کو ڈائریکٹوریٹ آف لائ(سپریم کورٹ و ہائیکورٹ سیکشن) میں تعینات کردیا
ایل ڈی اے افسران کے تقرروتبادلے، ڈی جی زاہد اختر زمان نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون کے طورپر کام کرنے والے خرم یعقوب کوڈائریکٹر ریونیو کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا اور ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کے طورپر کام کرنے والے کامران پریز کوتبدیل کرکے ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز کی ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے پاس سیکرٹری ایل ڈی اے ودیگر سپانسرز کے عہدے کا اصافی چارج بھی ہوگا۔دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز سمیعہ سلیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاءقاسم عباس بھٹی کو ڈائریکٹوریٹ آف لائ(سپریم کورٹ و ہائیکورٹ سیکشن) میں تعینات کردیا ہے۔

Back to top button