این اے 120 ضمنی انتخاب، یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور: تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ کاغذات منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ کلثوم نواز پر 25 اعتراضات لگائے ہیں اور بیگم کلثوم نواز کو قوانین کی پاسداری کرنا ہو گی۔
یاسمین راشد نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے نامزدگی سے متعلق تمام فارمز نہیں بھرے اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اور حقائق چھپانے پر ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور پیپلزپارٹی نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات بھی جمع کرائے ہیں اور ان کے کاغذات مسترد کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …