لاہور(میڈیا92نیوز)صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کے عدلیہ مخالف بیان کا معاملہ، ہائیکورٹ میں وزیرقانون کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کے عدلیہ مخالف بیان کا معاملہ آج زیر بحث رہا۔ ہائیکورٹ میں وزیرقانون کی نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ہائیکورٹ میں وزیرقانون کی نااہلی کیلئے درخواست کی گئی۔واضح رہے کہ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں2 رکنی بنچ سماعت کی۔جبکہ ناصرشیرازی نے رانا محمد فدا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائرکی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ راناثنااللہ ماڈل ٹاو¿ن انکوائری رپورٹ پرعدلیہ کوتنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔ علاوہ ازیں استدعا کی گئی کہ راناثنااللہ نے ججزکومتنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ راناثنااللہ بطو ر رکن اسمبلی رہنے کاجواز کھوچکے ہیں۔اس لیے راناثنااللہ کونااہل قرار دیا جائے۔
