ٹائیگر اب جیل سے باہر دھاڑے گا

جودھپور (اہم ترین /میڈیا 92 نیوز) کالے ہرن کے شکار کے کیس میں سزا یافتہ بالی وڈ سٹار سلمان خان کی درخواست ضمانت منظور ہوگئی، سلمان خان نے گزشتہ روز اپنی سزا پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے کے آج سنانے کا اعلان کیا تھا تاہم ممکنہ طور پر آج دوپہر دو بجے تک فیصلہ سنا دیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کیمطابق جودھ پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے جج روندا کمار جوشی نے آج سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانا تھا تاہم اس سے قبل جج کا تبادلہ کردیا گیا ہے

بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ راجستھان ہائیکورٹ جج روندرا کمار جوشی سمیت 87 ڈسٹرکٹ ججز کے تبادلے کردیئے ہیں، کالے ہرن کے شکار کے کیس میں سلمان خان کو سزا سنانے والے جج دیو کمار کھتری کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ ججز کے تبادلے معمول کی کارروائی ہے اور ہر سال 15 سے 30 اپریل کے دوران راجستھان ہائیکورٹ کی جانب سے تبادلے کیے جاتے ہیں

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے والے جج کے تبادلے کے باعث اداکار کو مزید کچھ راتیں جیل میں گزارنا پڑ سکتی ہیں۔ سلمان خان کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی،چلبل پانڈے جیل میں رہنے پر مجبورواضح رہیکہ جودھ پور کی عدالت نے کالے ہرن کے شکار کے 20 سال پرانے کیس میں سلمان خان کو 5 سال قید اور 10 ہزار روپیجرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …