پی آئی ٹی بی سافٹویئر، ڈیش بورڈ اور موبائل ایپلیکیشن کیلئے ٹریننگ

لاہور (اہم ترین/میڈیا92نیوز ) کاروباری معاونت کیلئے بی آئی ایس پی اور پی آئی ٹی بی کے درمیان آج یہاں ایک معاہدہ طے پایا گیا۔ پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف اور بی آئی ایس پی کے سیکرٹری عمر حمید خان
نے اپنے متعلقہ اداروں کی طرف سے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر بی آئی ایس پی کی چیئرمین ماروی میمن بھی موجود تھی۔قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری سروے کے لیے

پی آئی ٹی بی ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کر چکا ہے اور سروے کے ذریعے جمع کردہ اعدادوشمار آن لائن ڈیش بورڈ پر رپورٹس کے ساتھ دستیاب ہیں۔قومی سماجی و اقتصادی رجسٹر کے تحت
بی آئی ایس پی نے پی آئی ٹی بی کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مجموعی صورتحال جاننے کے لیے 4.1 ملین گھریلو تفصیلات کے ذریعے غربت کے انڈیکس کا جائزہ لینے کیلئے
پاکستان کے 12 اضلاع میں سروے کیا۔ جبکہ گزشتہ سال 25 ملین سرویز کا ہدف پورا کیا گیا۔بی آئی ایس پی حکومت پاکستان کا سماجی تحفظ پر مبنی ایک اہم پروگرام ہے اور حال ہی میں
اس نے اے ڈی بی کے ساتھ مالی اور این آر ایس پی کے ساتھ عملدرآمد ایجنسی کے طور پر تعاون کر کے گریجوایشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔اس معاہدہ کی رو سے دونوں ادارے


پی آئی ٹی بی کے فراہم کردہ تجزیوں، ڈیزائن، سافٹ و یئر ڈویلپمنٹ ،ڈیش بورڈ ، موبائل ایپلیکیشن کے تحت بی آئی ایس پی کی ضروریات ،اعدادوشمار اور منظوریوں کیلئے ایک فریم ورک تیار کریں گے۔
بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم پروگرام کے ذریعے سکول کے طلباءکی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کی جانب سے ایک موبائل ایپلیکیشن متعارف کروائی جائے گی۔ رپورٹس کو دیکھنے
اور ڈیٹا پر مبنی تجزیوں کیلئے ایک ڈیش بورڈ تیار کیا جائے گا۔ پی آئی ٹی بی سافٹویئر، ڈیش بورڈ اور موبائل ایپلیکیشن کیلئے تربیت اور ٹریننگ کا سامان بھی فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …