پنجاب پولیس میں جعلی بھرتیوں کا ایک اور سکینڈل سامنے

(اہم ترین /میڈیا92نیوز) نیب نے پنجاب پولیس میں غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والےایک سو ستائیس سٹینو گرافرز کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ 2012 اور 2013 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن اور پولیس افسران کی ملی بھگت سے 127 سٹینو گرافرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا تھا

اے آئی جی ایڈمن نے معاملے کی انکوائری کی لیکن تین سال تک کیس کو منطقی انجام تک نہ پہنچا سکے۔ اب نیب نے ایکشن لیا اور پولیس میں جعلی بھرتیوں کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے تمام سٹینو گرافرز کا ریکارڈ نیب کو بھجوا دیا ہے۔ نیب کی اس انکوائری میں اے ڈی ایڈمن برانچ اور ایس ایس پی ایڈمن سمیت دیگر افسران کو بھی شامل تفتیش کیا جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …