2لاکھ روپے رشوت وصولی کا الزام محکمہ ا ینٹی کرپشن

لاہورظہیر الحق چیمہ (میڈیا 92نیوزرپورٹ)2لاکھ روپے رشوت وصولی کا الزام محکمہ ا ینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اٹک کے اراضی ریکارڈ
سنٹر پر دھاوا بول دیا ،ایس ای او گرفتار، 5گھنٹے اراضی ریکارڈسنٹر کے عملے کو یرغمال بنالیا۔شواہد ظلط ثابت ہونے پر 5گھنٹے بعد ایس ای او کو چھوڑ
دیا گیا ۔اراضی ریکارڈ کا عملہ نے اینٹی کرپشن کی اس کاروائی کو اختیارات کا جائزا استعمال قرار دیدیا ۔ملازمین نے اٹک میں کام چھوڑ
کر ہڑتال کرتے ہوئے اراضی ریکارڈسنٹر بند کر دیا۔میڈیا 92نیوز کو ملنے والی معلوما ت کے مطابق گزشتہ روز اٹک اراضی ریکارڈ سنٹر
میں سائل ایف بی آر ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتا رہا ۔کامیابی نہ ملنے پر مذکورہ شخص نے ایس ای او کے خلاف حکمہ
اینٹی کرپشن میں 2لاکھ روپے رشوت وصولی کی ڈیمانڈ کا الزام لگادیا ۔ محکمہ ا ینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹر اٹک
پر دھاواں بول دیا اور مجسٹریٹ اور محکمہ اینٹی کرپشن کے قوانین کو نظر انداز کرت ہوئے کی جانے والی اس ریڈ میں محکمہ ا ینٹی کرپشن کو ناکامی
کا سامنا کرنا پڑا ۔اور الزام بھی جھوٹا نکلا تا ہم اراضی ریکا رڈ سنٹر کے ایس ای او مدثر کو پانچ گھنٹے تک گرفتا ر کرکے حراساں کیا جا تا رہا
اور پورے سنٹر سٹاف کو بھی یرغمال بنائے رکھا اس کے علاوہ سائل کی مرضی کے مطابق کام کرنے کےلئے بھی دباﺅ ڈالا جاتا رہا جس پر 5گھنٹے
بعد اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف کی جانب سے غیر قانونی کام کی مسلسل ا نکاری پر محکمہ ا ینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سائل سٹاف دھمکیاں
دیتے ہوئے موقع سے روانہ ہوگئے دوسری جانب اٹک اراضی ریکارڈ سنٹر کا عملہ ا ینٹی کرپشن کی اس کاروائی پر خوف حراس میں مبتلا ہوگیا
اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف نے اینٹی کرپشن کی اس کاروائی کو اختیارات کا ناجائز استعمال قرار دیتے ہوئے ڈی جی ا ینٹی کرپشن پنجاب اور
چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے ڈی جی پی ایل آر اے کیپٹن ظفر اقبال کق بھی تحریری طور پر بھی آگاہ
کر دیا ہے پی ایل آر اے کے ترجمان مس نادیہ چیمہ کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے سٹاف میں خوف وہراس کی لہر دوڑ چکی ہے
ا ینٹی کرپشن کو ایس حراساں نہیں کرنا چاہیئے تھا ڈی ایل آرناے کو نوٹس میں تما م واقعہ لے آئیں ہیںآئندہ ایک روز میں لائحہ عمل تیار
کرلیا جائے گاجبکہ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم مرزا کا کہنا تھا کہ سائل نے رشوتوصولی کی درخواست دی تھی

محکمہ ا ینٹی کرپشن کے آفیسر نے ریڈ نہیں کی چیکنگ کی تھی الزام ثابت نہیں ہوا تو چھوڑ دیا اس میں بڑی بات نہیںہے اگر اراضی ریکارڈ سنٹر والے ہڑتال کرتے ہی توکرتے رہیں
ڈائریکٹر ا ینٹی کرپشن راولپندی کے نوٹس میںسا را معاملہ ہے

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …